
← Khutabat e Khilafat24 Jun · 2 h 43 min
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 116 | خلفاء راشدین میں نبوی صفات کی علمی مشابہتوں اور عملی مظاہر کا جائزہ
خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 116:
مآثر خلفائے راشدین اور تکمیل مشن نبوت (2)
خلفاء راشدین میں نبوی صفات کی علمی مشابہتوں اور عملی مظاہر کا جائزہ خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : 5؍ محرم الحرام 1448ھ / 21؍ جون 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ خلاصہ نکتہ اولٰی
✔️ نکتۂ دوم: تشبہ غیر نبی با نبی ؛ خلفائے راشدین کے امتیازی اوصاف کے ضمن میں مذکورہ بحث کا مطالعہ
✔️ ارادۂ الہیہ کا خلفاء کے حق میں اِتمام کار نبی کیلئے متعین ہونا
✔️ مذکورہ موقف پر آیت: "وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـيَسۡتَخۡلِفَـنَّهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ..."، كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ اور حضرت یوشع بن نونؑ کے خلیفہ بننے سے استدلال
✔️ نفس ناطقہ کی قوت علمیہ کی زیادت میں نبی سے مشابہت: الہام و صدیقیّت و مُحدَّثیّت پر منتج ہونا اور اس کی دو صورتیں